2 اپریل، 2023، 12:47 AM

ایران کا سب سے "بڑا پرچم" لہرا دیا گیا

ایران کا سب سے "بڑا پرچم" لہرا دیا گیا

مشرق وسطیٰ کے بلند ترین ٹاور پر ایران کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل شام تہران کے میئر، وزیر خارجہ، تہران سٹی کونسل کے چیئرمین، تہران کے گورنر،شہر کے منتظمین، اراکین پارلیمنٹ اور بیرونی ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں (یوم اسلامی جمہوریہ ایران) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عباس آباد ثقافتی اور سیاحتی علاقے کے سی آئی او سید محمد حسین حجازی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس تقریب میں ملک کا سب سے بڑا جھنڈا مشرق وسطیٰ کے سب سے بلند فلیگ ٹاور پر لہرایا گیا، جو ایران اور ایرانی عوام کی عظمت، طاقت اور استقلال کی علامت ہے۔

حجازی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار ریفرنڈم کی سالگرہ کے موقع پر اس بات پر تاکید کی جانی چاہیئے کہ مختلف شعبوں میں عوام کی موجودگی اور شرکت ایران کی ترقی اور اقتدار کا ضامن ہے۔

News ID 1915642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha